0
Tuesday 22 Nov 2011 21:33

مردان میں بم دھماکہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 8 افراد زخمی

مردان میں بم دھماکہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 8 افراد زخمی

 اسلام ٹائمز۔ مردان میں بم دھماکہ کے باعث ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے، منگل روز دہشت گردوں نے مردان صوابی روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز ہائیر اینڈ سیکنڈری سکول کے مین گیٹ کے سامنے دو مختلف مقامات پر بارودی مواد نصب کیا تھا، جس میں سے ایک پر سکول کے چوکیدار کی نظر پڑ گئی، اس نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا، اس دوران کچرے کے ڈھیر میں چھپایا گیا بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل اﷲ نواز موقع پر جاں بحق جبکہ تین پولیس کانسٹیبل علی بہادر، عاطف، جواد سکول چوکیدار حضرت حیات اور دیگر راہ گیر سلمان، فیاض، توراب علی اور طاہر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان پہنچا دیا گیا ہے جبکہ طاہر کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 116343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش