QR CodeQR Code

محرم الحرام، خیبر پختونخوا حکومت کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اختیارات میں اضافہ کرنیکا فیصلہ

22 Nov 2011 22:14

اسلام ٹائمز:ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو کسی خطرہ کے پیش نظر گولی مارنے کے علاوہ دیگر اختیارات بھی سونپ دیئے جائینگے، پولیس کو حسا س قرار دیئے گئے اضلاع میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کا اختیار بھی ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے محرم الحرام میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اختیارات میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو کسی خطرہ کے پیش نظر گولی مارنے کے علاوہ دیگر اختیارات بھی سونپ دیئے جائینگے، یکم سے دس محرم الحرام تک پشاور سمیت حساس قرار دیئے جانے والے اضلاع میں شدت پسند عناصر کے خلاف کاروائی کے اختیارات پولیس کو دینے کا فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، پشاور میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر حساس مقامات کے قریب مزید پولیس چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 116348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116348/محرم-الحرام-خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-قانون-نافذ-کرنیوالے-اداروں-کے-اختیارات-میں-اضافہ-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org