QR CodeQR Code

محرم الحرام کے دوران 23 علماء کے لاہور داخلے پر پابندی، 22 کی زبان بندی

22 Nov 2011 22:30

اسلام ٹائمز:صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق مولانا گلفام حسین ہاشمی، مولانا احمد لدھیانوی، مولانا عبیدالرحمان ضیاء سمیت دیگر علماء پر پابندی عائد کی گئی ہے


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران 23 علماء کرام کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جبکہ 22 علماء کی زبان بندی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے محرم میں جن علماء کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے ان میں مولانا گلفام حسین ہاشمی، کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما احمد لدھیانوی، مولانا عبیدالرحمان ضیاء سمیت دیگر علماء شامل ہیں جبکہ مولانا زبیر احمد ظہیر، جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری اطلاعات مولانا امجد خان، مولانا پیر سیف اللہ خالد، مولانا ابتسام الٰہی ظہیر، جے یو آئی کے سر براہ اجمل قادری، قاری شبیر احمد عثمانی سمیت مجموعی طور پر 22 علما کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 116352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116352/محرم-الحرام-کے-دوران-23-علماء-لاہور-داخلے-پر-پابندی-22-کی-زبان-بندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org