QR CodeQR Code

شہری محاذ ملتان کے زیر اہتمام زرداری، گیلانی اور حسین حقانی کے خلاف ریلی

22 Nov 2011 22:40

اسلام ٹائمز:ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قائدین کو چاہیے کہ ایک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھے ہو کر ان بے غیرت اور لٹیرے حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کر یں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ شہری محاذ ملتان کے زیر اہتمام صدر زرداری، وزیر اعظم گیلانی اور حسین حقانی کے خلاف  احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت متحدہ شہری محاذ ملتان کے رہنما طارق نعیم اللہ، ایم ایس ایف کے رہنماء حبیب الرحمٰن سنگھیڑا نے کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قائدین کو چاہیے کہ ایک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھے ہو کر ان بے غیرت اور لٹیرے حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کریں، اس مُلک کے اندر قومی حکومت تشکیل دی جائے، آزاد الیکشن کمیشن کے ذریعے تمام ووٹوں کا اندراج کیا جائے، مُلک میں لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کیا جائے، اُنہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور اُن کے وُزراء نے لوٹ لوٹ کر مُلک کو کھوکھلا کردیا ہے ہماری معیشیت تباہی کے دہا نے پر پہنچ چُکی ہے اور حکمران سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں، آج ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اس مُلک کے غداروں کو جب تک چوراہوں پر پھانسیاں نہیں دیں گے مُلک کے اندر مفاد پرست اسی طرح غیر مُلکی قوتوں کے ایجنٹ بنے رہیں گے اور مُلک کے مفاد کی بجائے ذاتی مفاد ترجیح دیتے رہیں گے، آخر میں مائیک مولن کو خط لکھنے اور لکھوانے والے غداروں، صدر زرداری، وزیر اعظم گیلانی اور حسین حقانی کے پُتلے اور امریکی پرچم نذر آتش کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 116355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116355/شہری-محاذ-ملتان-کے-زیر-اہتمام-زرداری-گیلانی-اور-حسین-حقانی-خلاف-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org