0
Monday 14 Sep 2009 14:36

اوباما بے اختیار ہیں،امریکی پالیسیاں نہیں بدل سکتے،ایران

اوباما بے اختیار ہیں،امریکی پالیسیاں نہیں بدل سکتے،ایران
 تہران:ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی صدر باراک اوباما کو بے اختیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما ایران کے متعلق امریکی پالیسیاں تبدیل نہیں کر سکتے۔ایرانی صدر کے ترجمان اکبر جواں فِکر کے مطابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ باراک اوباما انتہا پسند ری پبلیکنز کے ہاتھوں میں قیدی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ احمدی نژاد نے کہا کہ دوبارہ منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد نہ دینے سے ثابت ہوتا ہے کہ اوباما ایران کے متعلق نئی سوچ اپنانے کے اہل نہیں۔ ایرانی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں احمدی نژاد کسی امریکی سے کوئی مذاکرات نہیں کرینگے۔ وائٹ ہاؤس جنرل اسمبلی کے ارکان کیلئے باراک اوباما کے استقبالیہ میں ایران کو مدعو نہ کرنے کا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ : 11648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش