QR CodeQR Code

عراقی صحافی منتظر الزیدی کی رہائی ایک روز کیلیے مؤخر

14 Sep 2009 14:47

امریکا کے سابق صدر جارج بش پر جوتے برسانے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی کی جیل سے رہائی ایک روز کیلیے مؤخر کر دی گئی۔ بغداد میں چودہ دسمبر دو ہزار آٹھ کو صدر بش کے آخری دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران اپنے عوام کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے عراقی


بغداد:امریکا کے سابق صدر جارج بش پر جوتے برسانے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی کی جیل سے رہائی ایک روز کیلیے مؤخر کر دی گئی۔ بغداد میں چودہ دسمبر دو ہزار آٹھ کو صدر بش کے آخری دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران اپنے عوام کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے عراقی صحافی نے جوتے پھینکے تھے۔ منتظر الزیدی کے بھائی زرغم الزیدی نے بغداد میں میڈیا کو بتایا کہ انکی منتظر الزیدی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں منتظر الزیدی نے خود بتایا ہے کہ انہیں پیر کے بجائے منگل کو رہا کیا جائےگا۔بغداد میں آج منتظر الزیدی کے والہانہ استقبال کی تیاریاں کی گئی تھیں۔ جبکہ منتظر الزیدی کے تین بہنیں دو بھائی و دیگر اہلخانہ اور درجنوں دوست منتظر الزیدی کے استقبال کیلیے جیل کے باہر پہنچے تھے۔ زیدی سابق امریکی صدر بش پر جوتا برسانے کی پاداش میں قید کی سزا کاٹ رہے تھے اور جیل میں اچھے رویے کے باعث سزا میں تخفیف کر کے انہیں آج رہا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 11652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11652/عراقی-صحافی-منتظر-الزیدی-کی-رہائی-ایک-روز-کیلیے-مؤخر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org