0
Thursday 24 Nov 2011 00:58

برطانیہ اور امریکہ ایران کی عقب نشینی کی آرزو کو قبر میں ساتھ لے کر جائیں گے

برطانیہ اور امریکہ ایران کی عقب نشینی کی آرزو کو قبر میں ساتھ لے کر جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے 228 نمائندوں نے برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے مرکزی بینک ایران پر پابندی لگانے کے فیصلے کو جرم قرار دیتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ برطانیہ کا یہ سیاہ کارنامہ ایرانی قوم   کو ہمیشہ یاد رہے گا، یہ دونوں ممالک ایران کی عقب نشینی کی آرزو قبر میں لے کر جائیں گے۔ فارس نیوز کے پارلیمانی خبرنگار کے مطابق مجلس شوری اسلامی ایران کے 228 نمائندوں نے اس بیانیے پر جو برطانیہ کی طرف سے بینک ملی پر پابندی لگانے سے مربوط ہے، دستخط کرتے ہوئے اس اقدام کی شدت سے مذمت کی ہے۔ بیانیے کے متن کو مجلس شوری کی سربراہی کمیٹی کے رکن محمد دہقان نے پیش کیا، جسکی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔
                               بسم ‌الله ‌الرحمن الرحیم
برطانوی حکومت نے مرکزی بینک ایران پر پابندی لگانے کا اعلان کرکے عظیم ایرانی قوم اور اسلامی جمہوری ایران کے مقدس نظام کے ساتھ ابلیس سے بھی بدتر اور عمیق کینے و دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ خبیث برطانیہ کہ جس کی ننگین تاریخ، ایران دشمنی کی گواہ ہے، کا یہ آخری سیاہ کارنامہ ایرانی قوم کے حافظے سے کبھی محو نہیں ہو سکے گا۔ برطانیہ ایران میں اسلامی انقلاب سے لے کر ابتک اپنی کینہ توزی سے دست بردار نہیں ہوا۔ ایران میں دہشتگرد منافقین کے گروہ کی پایہ گذاری، حمایت اور سرپرستی سے لے کر حالیہ تمام پابندیاں برطانیہ کے کینہ‌توزانہ اقدامات کی ایک جھلک ہے۔ ہم نمائندگانِ مجلس برطانیہ کے اس ظالمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ اس طرح کے ایران دشمنی پر مشتمل اقدامات ہمارے صراط مستقیم  پر چلنے کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، ایرانی حکومت اور قوم اسلامی انقلاب کی راہ پر چلتے ہوئے اپنا مشن جاری رکھے گی اور ہم ایک لمحے کے لئے بھی امام خمینی رح اور مقام معظم رھبری آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے الھی نظریات سے دست بردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ برطانیہ اور امریکہ جیسے ممالک ایران کے عقب نشینی کرنے کی آرزو کو اپنے ساتھ قبر میں لے کر جائیں گے۔  

مترجم : ایم صادقی
خبر کا کوڈ : 116548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش