0
Wednesday 23 Nov 2011 19:19

جلال الدین حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیلئے حسین حقانی نیٹ ورک کو استعمال کیا گیا، حافظ حسین احمد

جلال الدین حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیلئے حسین حقانی نیٹ ورک کو استعمال کیا گیا، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ’’مک مکا‘‘ کر کے قبل از وقت صدر بنے تھے اب وہ ’’مک مکا‘‘ کرکے قبل از وقت چلے جائیں گے، مخدوم شاہ محمود قریشی، خورشید محمود قصوری اور سردار آصف احمد علی وزیرخارجہ کے امیدوار ہیں، تینوں وزیر خارجہ بنائے جانے کی شرط پر پارٹی بدلنا چاہتے ہیں دیکھتے ہیں نواز شریف کس کی شرط مانتے ہیں اور کون عمران خان کا لاڈلا بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلال الدین حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیلئے حسین حقانی نیٹ ورک کو استعمال کیا گیا، حسین حقانی نے استعفیٰ دے دیا اب وہ وعدہ معاف گواہ بننا چاہیں گے کیونکہ وہ ایک مہرہ ہیں، مستقبل میں اس بساط کو لپیٹا جائے گا جس پر حسین حقانی کو استعمال کیا جاتا رہا۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ آصف علی زرداری ’’مک مکا‘‘ کر کے قبل از وقت صدر بنے تھے اب وہ ’’مک مکا‘‘ کر کے قبل از وقت چلے جائیں گے۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے سینٹ کا 2012ء کے الیکشن سے قبل ان لوگوں کا الیکشن ہو جو سینٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید منور حسن ایم ایم اے کو بحال کرنے سے قبل اسے ’’بے حال‘‘ کرنے والوں کا تعین کرنا چاہتے ہیں ان کی بات درست ہے تاہم اس تعین کیلئے بھی ایم ایم اے کا بحال ہونا ضروری ہے تعین کا کام بھی ایم ایم اے کی سپریم کونسل ہی کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 116583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش