0
Wednesday 23 Nov 2011 20:15

کرم، اورکزئی ایجنسی میں فورسز کا آپریشن، 60 دہشتگرد ہلاک، 20 زخمی

کرم، اورکزئی ایجنسی میں فورسز کا آپریشن، 60 دہشتگرد ہلاک، 20 زخمی
 اسلام ٹائمز۔ کرم اور اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 60 دہشتگرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے، شدت پسندوں کے حملے میں دو سکیورٹی اہلکار بھی شہید اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ تین لاپتہ ہیں، اپر اورکزئی کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے سکیورٹی فورسز کی جانب سے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور بھاری توپ خانے سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کھادی زئی میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، جس میں 6 اہلکار زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 شدت پسند مارے گئے، کھادی زئی سمیت دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے، دوسری جانب وسطی کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کے سات ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے، جھڑپ کے دوران دو سکیورٹی اہلکار شہید تین لاپتہ اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 116602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش