QR CodeQR Code

اسحاق ڈار نے میمو معاملے پر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے رضا ربانی کو خط لکھ دیا

23 Nov 2011 22:21

اسلام ٹائمز:مسلم لیگ ن کے رہنماء کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ منصور اعجاز کے آرٹیکل کے مندرجات، ملکی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈآر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا کہ میمو کے معاملے پر حقائق جاننے اور مناسب فیصلوں کے لیے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور ڈی جی، آئی ایس آئی کو بھی بلایا جائے۔ دونوں افیسرز معاملے کی تفصیلات، حقائق اور اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ منصور اعجاز کے آرٹیکل کے مندرجات ملکی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے۔ دوسری طرف ن لیگ کی جانب سے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کردی گئی ہے۔  
 


خبر کا کوڈ: 116636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116636/اسحاق-ڈار-نے-میمو-معاملے-پر-پارلیمانی-قومی-سلامتی-کمیٹی-کا-اجلاس-بلانے-کیلئے-رضا-ربانی-کو-خط-لکھ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org