QR CodeQR Code

امریکہ افغانستان میں 2014ء کے بعد فوجی اڈے قائم رکھنے کی وضاحت کرے، روس

23 Nov 2011 23:39

اسلام ٹائمز:صحافیوں سے گفتگو میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام واضح کریں کہ 2014ء تک افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء اور 2024ء تک یہاں ملٹری بیسز کی موجودگی کے درمیان کیا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اس معاملہ پر امریکہ سے بات چیت کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ افغانستان میں 2014ء کے بعد فوجی اڈے قائم رکھنے کی وضاحت کرے۔ یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے روسی دارالحکومت ماسکو میں اپنے قزاخ ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہی۔ انہوں نے افغان لویہ جرگہ کی طرف سے امریکہ کے ساتھ طویل پارٹنر شپ کی حمایت کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس یہ جاننا چاہتا ہے کہ امریکہ 2014ء کے بعد افغانستان میں فوجی اڈوں سے کیا مقاصد حاصل کرے گا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ امریکی حکام واضح کریں گے کہ 2014ء تک افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء اور 2024ء تک یہاں ملٹری بیسز کی موجودگی کے درمیان کیا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اس معاملہ پر امریکہ سے بات چیت کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 116652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116652/امریکہ-افغانستان-میں-2014ء-کے-بعد-فوجی-اڈے-قائم-رکھنے-کی-وضاحت-کرے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org