0
Thursday 24 Nov 2011 00:38

پشاور کینٹ کے تاجروں کا 8 تا 10 محرم الحرام دکانیں رضاکارانہ طور پر بند رکھنے کا اعلان

پشاور کینٹ کے تاجروں کا 8 تا 10 محرم الحرام دکانیں رضاکارانہ طور پر بند رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پشاور کینٹ کے تاجروں نے 8 سے 10 محرم الحرام تک دکانیں رضاکارانہ طورپر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، تاجر برادری نے ایس پی کینٹ ڈاکٹر سعید کو ایک اجلاس میں یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ تاجر برادری پشاور کینٹ میں 9,8 اور 10 محرم الحرام کو اپنی دکانیں بند رکھے گی اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا، دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے محرم الحرام میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے یکم تا دس محرم الحرام رات کے اوقات کار میں مختلف امام بارگاہوں سے نکلنے والے ماتمی جلوسوں کے پیش نظر پشاور سمیت حساس ترین اضلاع میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے پیسکو سے رابطہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 116662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش