QR CodeQR Code

دنیا میں سی آئی اے کا سب سے بڑا سٹیشن اسلام آباد میں ہے، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

24 Nov 2011 13:40

اسلام ٹائمز:اخبار کے مطابق دنیا میں سی آئی اے کا سب سے بڑا سٹیشن اسلام آباد میں ہے اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سی آئی اے کے ڈرون گشت کرتے رہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے کہا ہے کہ امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ القاعدہ اب کمزور ہو گئی ہے اور اسے شکست دینے کیلئے اس کے صرف دو لیڈروں کو قتل کرنا ہو گا۔ یہ بات واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے محدود ہونے سے اہداف بھی کم رہ گئے۔ امریکی انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس حکام کے مطابق القاعدہ نیٹ ورک کے اہم رہنماﺅں میں صرف دو ایمن الظواہری اور ابو یحییٰ اللیبی زندہ رہ گئے ہیں۔ ان دونوں کا خاتمہ القاعدہ کی شکست ہو گا۔ اخبار کے مطابق یہ دونوں رہنما اب پاکستان میں سی آئی اے کے ڈرون حملوں کے اہم اہداف ہیں۔ گروپ کے کمزور ہونے کے باوجود سی آئی اے کے اہلکاروں اور وسائل کی پاکستان میں بھاری تعیناتی نے سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ اخبار کے مطابق دنیا میں سی آئی اے کا سب سے بڑا سٹیشن اسلام آباد میں ہے اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سی آئی اے کے ڈرون گشت کرتے رہتے ہیں۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ایچ پیٹریاس اور دیگر سینئر حکام سمجھتے ہیں کہ ماضی کی طرح القاعدہ دوبارہ فعال ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 116739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116739/دنیا-میں-سی-آئی-اے-کا-سب-سے-بڑا-سٹیشن-اسلام-آباد-ہے-واشنگٹن-پوسٹ-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org