QR CodeQR Code

خانیوال، بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے خلاف طلباء کی احتجاجی ریلی

24 Nov 2011 12:16

اسلام ٹائمز:متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام نکالی جانیوالی ریلی کے شرکاء نے ڈی سی او خانیوال سے مطالبہ کیا کہ طلباء کے مسائل حل کیے جائیں، ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلباء محاذ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خانیوال کے سینکڑوں طلباء نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے اور انگلش طرز تعلیم کے خلاف نیو پوسٹ گریجوایٹ پورشن سے احتجاجی ریلی نکالی جو کہ مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب خانیوال تک پہنچی، ریلی کی قیادت رائو فیصل محمود، چوہدری نشاط، وجاہت بٹ اور محمد حنیف نے کی، سینکڑوں طلباء نے اس موقع پر ڈی سی او خانیوال سے مطالبہ کیا کہ طلباء کے مسائل حل کیے جائیں، ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے اور انٹر کلاسز شہر میں منتقل کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 116756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116756/خانیوال-بھارت-کو-پسندیدہ-ملک-قرار-دینے-کے-خلاف-طلباء-کی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org