QR CodeQR Code

علیحدہ صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے، دانیال عزیز

24 Nov 2011 12:21

اسلام ٹائمز:جیوے پاکستان جیوے مقامی حکومت کے چیئرمین دانیال عزیز کا ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف عوامی مہم جاری رہے گی۔


 اسلام ٹائمز۔ جیوے پاکستان جیوے مقامی حکومت کے زیر اہتمام ملتان میں مقامی حکومتوں کے حق میں جلسہ عام منعقد کیا گیا، جلسے کی صدارت جیوے پاکستان جیوے مقامی حکومت کے چیئرمین دانیال عزیزنے کی، جلسے سے سابق ضلع ناظم لودھراں عبد الرحمن خان کانجو، سابق ضلع ناظم کوئٹہ مقبول لہڑی، سابق ضلع ناظم سوات شاہجہاں خان، سابق ضلع ناظم خیر پور سندھ سید ناظم حسین شاہ نے خطاب کیا، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ حکومتیں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئیں، علیحدہ صوبہ جنوبی پنجاب کی عوام کا حق ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف عوامی مہم جاری رہے گی، اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک غریب عوام کو اُن کا حق نہیں مل جاتا، اُس جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں جو غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھین لے، اُنہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں عوام کرپٹ اور عوام دشمن حکمرانوں کو مسترد کر دے گی جس طرح حکمرانوں نے عوام کو تنہا چھوڑا ہے عوام بھی ان ظالموں کو تنہا چھوڑ دے گی، دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی عوام نے ان ظالم حکمرانوں کے ظلم سے تنگ آکر ہی علیحدہ صوبے کا مطالبہ کیا ہے، عوام کو ایک بار پھر پٹواری، تھانیدار اور افسر شاہی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 116758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116758/علیحدہ-صوبہ-جنوبی-پنجاب-کے-عوام-کا-حق-ہے-دانیال-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org