QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

24 Nov 2011 13:31

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے ماتمی جلوسوں کے راستوں کو چاروں اطراف سے سیل کرینگے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں پاک فوج کو طلب کیا جاسکے گا۔


 اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ حساس ترین قرار دیئے گئے اضلاع میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان تعینات رہیں گے، ذرائع کے مطابق پشاور، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، ٹانک اور ڈی آئی خان میں افغان مہاجرین کے داخلہ پر پابندی ہوگی جبکہ ماتمی جلوسوں کے راستوں کو چاروں اطراف سے قانون نافذ کرنے والے ادارے سیل کردینگے، اس طرح کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں پاک فوج کو طلب کیا جا سکے گا، عشرہ محرم کے دوران شہروں کا فضائی جائزہ بھی لیا جائیگا، پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران امن وآتشی کی مثالی فضاء برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹیوں، مختلف مکتب فکر کے علماء کرام اور تاجربرادری کی تنظیموں سمیت ٹائون حکام کے اجلاس منعقد کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 116776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116776/خیبر-پختونخوا-میں-سکیورٹی-کو-ہائی-الرٹ-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org