0
Tuesday 15 Sep 2009 13:25

سابق امریکی صدر بش کو جوتا مارنے والا عراقی صحافی منتظر الزیدی رہا

سابق امریکی صدر بش کو جوتا مارنے والا عراقی صحافی منتظر الزیدی رہا
بغداد:امریکی صدر بش کو جوتا مارنے والے عراقی صحافی منتظرالزیدی کو رہا کر دیا گیا ۔ منتظر الزیدی کو پیر کے دن رہا کیا جانا تھا۔ تاہم ان کے اہل خانہ پانچ گھنٹے تک بغداد جیل کے باہر ان کی رہائی کا انتظار کرتے رہے اس کے بعد بتایا گیا کہ وہ آج رہا نہیں ہو سکیں گے۔ تاخیر کی وجہ کاغذی کاروائی کا وقت پر مکمل نہ ہونا تھا، صدر بش پر جوتا مارتے ہوئے منتظر زیدی نے کہا تھا کہ یہ عراقی بیواوٴں ، یتیم بچوں اور ان عراقیوں کی جانب سے الوداعی تحفہ ہے جو عراق میں مارے گئے۔ منتظر زیدی کو صدر بش پر جوتا مارنے سے قبل کوئی نہیں جانتا تھا لیکن جوتا مارنے کے بعد منتظر زیدی کو دنیا بھر میں بھی ہیرو کا درجہ حاصل ہوگیا، اس جرم پر انہیں تین سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن صاف ستھرے ماضی کے سبب سزا کم کر کے ایک سال کر دی گئی۔ پھر جیل میں اچھے چال چلن کی وجہ سے سزا میں مزید تین ماہ کی تخفیف کی گئی،رہائی کے موقعے پر زیدی کے شاندار استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں، البغدادیہ چینل کے ترجمان کے مطابق قید کے دوران بھی منتظر زیدی کی تنخواہ جاری رہی اور اب دارالحکومت میں ان کے لئے گھر خریدا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 11688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش