0
Friday 25 Nov 2011 00:57

پاک چین اسٹریٹیجک تعاون خطے میں امن اور استحکام کیلئے ہے، کیانی

پاک چین اسٹریٹیجک تعاون خطے میں امن اور استحکام کیلئے ہے، کیانی
اسلام ٹائمز۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے چینی آرمی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہو شوسن کے ہمراہ جہلم میں مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، چین کو بھی دہشت گردی کا سامنا ہے، پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں اس سلسلہ میں چین کے ساتھ انٹیلی جنس شیرنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کیلئے چین کا کردار اہم ہے، چین کے ساتھ تعلقات سٹریٹیجک نوعیت کے ہیں۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ہوشو سن نے کہا کہ مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔ ایسی مشقیں علاقائی امن، ترقی اور استحکام میں مدد دیں گی۔ کمانڈوز نے جہازوں اور ہیلی کاپٹروں سے پیراشوٹ کے ذریعے جمپ کر کے مشقیں دیکھنے والوں کے دل موہ لئے۔

دیگر ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ چین کی سیکیورٹی پاکستان کے لئے اہم ہے اور پاکستان وہاں انتہاپسندی ختم کرنے میں تعاون کررہا ہے۔ آرمی چیف نے جہلم کے قریب پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں کہا ہے کہ پاک چین تعاون کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ دونوں ملکوں کا اسٹریٹجک تعاون خطے کے لئے بہت اہم ہے اور پاک چین تعاون سے خطے میں استحکام آئے گا۔ جنرل اشفاق پرویزکیانی کا کہنا تھاکہ پاکستان کو چین سے ساز وسامان اور بہت مدد ملی ہے، چین میں انتہا پسندوں کے خلاف پاکستان نے تعاون کیا اور پاکستان انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کررہا ہے۔ چین میں ترکمن اسلامک موومنٹ ختم کرنے کے لئے چین سے تعاون کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 116943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش