QR CodeQR Code

اقوام عالم کیساتھ مل کر نیا ورلڈ آرڈر لانا چاہتے ہیں، احمدی نژاد کا عزم

25 Nov 2011 01:33

اسلام ٹائمز:سرمایہ کاری کے زیر عنوان کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ دنیا کو اب عدل و انصاف اور محبت پر مبنی نئے نظام کی ضرورت ہے تاکہ اس سے ساری قوموں کو فائدہ پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملت ایران اقوام عالم کے ساتھ مل کر سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی میدانوں میں نیا ورلڈ آرڈر لانا چاہتی ہے۔ ایران میں سرمایہ کاری کے زیر عنوان کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ دنیا کو اب عدل و انصاف اور محبت پر مبنی نئے نظام کی ضرورت ہے تاکہ اس سے ساری قوموں کو فائدہ پہنچے اور ان کی ترقی، وقار اور سعادت کی زمین ہموار ہو سکے۔
ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ تہذیب سے عاری کچھ لوگ، حکومتیں یا گروہ صرف اپنے مفادات کی فکر میں رہیں اور ساری تہذیبوں، افکار و نظریات اور باہمی محبت کو اپنے اہداف تک پہنچنے کے لئے نابود کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں سے قوموں کے درمیان عمدہ تعلقات قائم کرنے کے لئے فائدہ اٹھایا جانا چاہیئے کیونکہ اقتصادی سرگرمیاں انسانوں کی حقیقی توانائیوں کو کمال تک پہنچانے کا سنہری موقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 116960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116960/اقوام-عالم-کیساتھ-مل-کر-نیا-ورلڈ-آرڈر-لانا-چاہتے-ہیں-احمدی-نژاد-کا-عزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org