0
Friday 25 Nov 2011 12:16

نواز شریف کو عمران خان فوبیا دن رات چین سے بیٹھنے نہیں دیتا، گورنر پنجاب

نواز شریف کو عمران خان فوبیا دن رات چین سے بیٹھنے نہیں دیتا، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی گراونڈ لاہور میں وکلا کے سپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور اعجازالحق کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے واضح ہوتا ہے کہ اب بھی میاں نواز شریف فوجی آمروں کے وارث ہیں۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کی سیاست میں جگہ بنانے کی ذمہ دار میاں نواز شریف کی سیاست ہے جبکہ انہیں عمران خان فوبیا دن را ت چین سے بیٹھنے نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مستحکم ہونے دیا جائے اور مینڈیٹ پورا کرنے دیا جائے تو عوام کا اعتماد جمہوری نظام پر مضبوط ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف خود کو اب عمران خان کے مقابلے پر لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جمہوریت کا راگ تو بہت الاپتے ہیں لیکن فوجی آمر ضیاءالحق کی باقیات کو اپنی پارٹی میں شامل کروا رہے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی جلاوطنی سے وطن آمد کی وجہ سے میاں نواز شریف کو بھی سعودی عرب سے آنے کی اجازت دی گئی جبکہ مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت بھی بینظیر بھٹو کے خون کی مرہون منت ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوٹا کریسی کی سیاست کر رہے ہیں اور اقتدار کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔
گورنر پنجاب نے اے جی آفس لاہور میں ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر مفاہمت کی سیاست پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گو زرداری گو کے ساتھ جمہوریت بھی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 116967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش