QR CodeQR Code

حسین ابن علی ع نے اپنے پاک خون کے ذریعے وقت کے سب سے بڑے شیطان کو بے نقاب کیا، علامہ امین شہیدی

25 Nov 2011 12:56

اسلام ٹائمز:محرم الحرام کے حوالے سے اپنے ییغام میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دین کے محافظوں کی الٰہی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قرآن کی بالادستی اور ظلم کے خاتمے کے لیے قیام کریں اور جان کا نذرانہ پیش کر کے وقت کے یزیدوں کے چہرے بے نقاب کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام خون کی تلوار پر فتح کا مہینہ ہے۔ یہ وہ ماہ ہے جب ظلم کے خاتمے اور معاشرے میں عدل کی حکمرانی کے لیے فرزند رسول ص نے قیام فرمایا۔ یہ مہینہ کل اسلام کی کل کفر پر فتح کا مہینہ ہے۔ جب معاشرے میں اخلاقی قدروں کا قتل عام شروع ہو جائے، برائیاں اچھائیوں کی جگہ لے لیں، برے لوگ اپنی تمام تر برائیوں کے باوجود مکر و فریب، دھوکہ دہی اور کرپشن کے ذریعے معاشرے کا استحصال شروع کر دیں تو دین کے محافظوں کی الٰہی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قرآن کی بالادستی اور ظلم کے خاتمے کے لیے قیام کریں اور جان کا نذرانہ پیش کر کے وقت کے یزیدوں کے چہرے سے دین و شرافت کا لبادہ نوچ کر دنیا کو اس کا حقیقی چہرہ دکھا دیں تاکہ مظلوم انسانیت کو فرعونوں اور نمرودوں سے نجات ملے۔
اپنے پیغام میں علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ حسین ابن علی ع نے یہی کام سرانجام دیا اور اپنے پاک خون کے ذریعے وقت کے سب سے بڑے شیطان کو بے نقاب کیا۔ عزت سے جینے اور سربلندی سے مرجانے کا جو درس حسین ابن علی ع نے کربلا میں عالم انسانیت کو دیا وہ آج بھی زندہ ہے۔ حسین ع بھی زندہ ہے، ان کی فکر بھی زندہ ہے، عمل کرنے والوں کا انتظار ہے۔
اگر ہمارا معاشرہ محرم الحرام کے اس مقدس مہینے میں حسین ابن علی ع کے اس پیغام کو عام کرے، تو ہمارا پاکستانی معاشرہ بھی پرامن اور ترقی یافتہ معاشرہ بن سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 117039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/117039/حسین-ابن-علی-ع-نے-اپنے-پاک-خون-کے-ذریعے-وقت-سب-سے-بڑے-شیطان-کو-بے-نقاب-کیا-علامہ-امین-شہیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org