QR CodeQR Code

ایران،عالمی طاقتوں سے آئندہ ماہ بات چیت کرے گا

ایران کو ایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات کرنا ہوں گے،امریکا

15 Sep 2009 14:26

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان آئندہ ماہ جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ سینئر یورپی یونین کے اہلکار کے مطابق تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایرانی بیان سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے عالمی طاقتوں اور ایران کے مذاکرات یکم اکتوبر کو متوقع


ویانا:ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان آئندہ ماہ جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ سینئر یورپی یونین کے اہلکار کے مطابق تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایرانی بیان سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے عالمی طاقتوں اور ایران کے مذاکرات یکم اکتوبر کو متوقع ہے۔دوسری جانب ایران نے اسرائیل اور امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر کسی بھی ملک نے ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی حملے کی کوشش کی تو ایران ان سے نمٹنے اور ملک کا دفاع کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔
ایران کو ایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات کرنا ہوں گے،امریکا
واشنگٹن:امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو لازمی طور پر یکم اکتوبر کو اپنے متنازع ایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کرنا ہوں گے۔وائٹ ہاوس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا ہے کہ امریکا نہیں جانتا کہ ایران کا ایجنڈا کیا ہے لیکن ہم اپنا اور ان ممالک کا ایجنڈا جانتے ہیں، جنہیں ایران کے ایٹمی پروگرام پر تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کو سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور جرمنی کے ساتھ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کرنے ہوں گے اور اگر اپنے متنازع ایٹمی پروگرام پر ایران نے بات کرنے پر رضا مندی ظاہر نہ کی تو عالمی برادری کے ایران کے حوالے سے تحفظات اور بھی بڑھ جائیں گے۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان آئن کیلی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے عالمی طاقتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو مزید شفاف بنانا ہوگا،اگر ایسا نہ کیا تو اسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 11704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11704/ایران-عالمی-طاقتوں-سے-آئندہ-ماہ-بات-چیت-کرے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org