QR CodeQR Code

دہشتگردی سے متاثرہ خیبر پختونخوا پرصوبائی حکومت نے نیا ٹیکس نافذ کر دیا

26 Nov 2011 13:14

اسلام ٹائمز:ٹیکس فوری طور پر نافذالعمل ہوگا، محکمہ ایکسائزکے مطابق یہ جنرل سیلز ٹیکس نہیں بلکہ بلدیات کی جانب سے لگایا گیا ٹیکس ہے، اس سے قبل صوبائی حکومت نے لوڈ اینڈ لوڈ ٹیکس بھی عائد کیا ہے جس کے خلاف صوبے بھر کے تاجر احتجاج کر رہے ہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی سے متاثرہ صوبے پر خیبر پختونخوا حکومت نے نیا ٹیکس نافذ کر دیا ہے جو 26 نومبر سے نافذ العمل کر دیا گیا ہے، محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز میں ائیر کنڈیشن ہال پر ماہانہ پانچ ہزار روپے، بغیر ائیر کنڈیشن ہالوں پر دو ہزار، ڈاکٹروں کے نجی کلینکوں پر دو ہزار روپے ماہانہ، ہسپتالوں پرپانچ ہزار روپے ماہانہ، کمرشل مقاصد کے لئے اداروں میں نصب ہر جنریٹر پر سالانہ پانچ ہزار روپے، لوڈ گاڑیوں پر سیس کی مد میں سوزوکیوں اور ڈاٹسن پر فی ٹرپ پچاس روپے، ٹرک اور ٹریکٹر پر فی ٹرپ 150 روپے، آٹھ اور آٹھ سے زائد بڑی گاڑیوں پر فی ٹرپ تین سو روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اندرون شہر پشاور میں دکانوں کے شٹر پر سالانہ پانچ ہزار روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے، بارگین سنٹروں سے ماہانہ ایک ہزار روپے، کارپٹ انڈسٹری پر ماہانہ تین ہزار روپے، کیٹرنگ اینڈ کراکری پر سالانہ دو ہزار روپے، آٹو رکشوں پر سالانہ پانچ سو روپے ٹیکس عائد کردیا ہے تاہم محکمہ ایکسائز کے مطابق یہ جنرل سیلز ٹیکس نہیں ہے بلکہ بلدیات کی جانب سے لگایا گیا ٹیکس ہے، اس سے قبل صوبائی حکومت نے لوڈ ان لوڈ ٹیکس بھی عائد کیا ہے جس کے خلاف صوبے بھر کے تاجر احتجاج کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 117271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/117271/دہشتگردی-سے-متاثرہ-خیبر-پختونخوا-پرصوبائی-حکومت-نے-نیا-ٹیکس-نافذ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org