QR CodeQR Code

ہنگو میں پولیس گردی، شیعہ نوجوان کی بلاجواز گرفتاری، والدہ پر تشدد

26 Nov 2011 13:42

اسلام ٹائمز:پولیس اہلکار چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شہادت حسین کے گھر میں گھس آئے اور اہل خانہ کو ذدوکوب کیا، نوجوان کی زخمی کو والدہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شیعہ نوجوان کو والدہ سمیت تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بلاجواز گرفتار کرلیا، پولیس اہلکاروں کے وحشیانہ تشدد کے باعث زخمی ہونے والی والدہ کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، آخری اطلاعات کے مطابق نوجوان شہادت حسین کو پولیس نے کچھ دیر حوالات میں بند رکھنے کے بعد چھوڑ دیا، مقامی ذرائع کے مطابق شہرِ ہنگو کے مختلف علاقوں میں مسلسل پولیس کی طرف سے شیعہ نوجوانوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بعض اطلاعات کے مطابق ہنگو میں محرم الحرام سے قبل مختلف علاقوں میں پولیس شیعہ نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر رہی ہے اور تھانہ لے جا کر مختلف قسم کے سوالات پوچھے جارہے ہیں جس کا مقصد شیعہ نوجوانوں کو ذہنی طور پر پریشان کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 117281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/117281/ہنگو-میں-پولیس-گردی-شیعہ-نوجوان-کی-بلاجواز-گرفتاری-والدہ-پر-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org