0
Saturday 26 Nov 2011 13:42

ہنگو میں پولیس گردی، شیعہ نوجوان کی بلاجواز گرفتاری، والدہ پر تشدد

ہنگو میں پولیس گردی، شیعہ نوجوان کی بلاجواز گرفتاری، والدہ پر تشدد
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شیعہ نوجوان کو والدہ سمیت تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بلاجواز گرفتار کرلیا، پولیس اہلکاروں کے وحشیانہ تشدد کے باعث زخمی ہونے والی والدہ کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، آخری اطلاعات کے مطابق نوجوان شہادت حسین کو پولیس نے کچھ دیر حوالات میں بند رکھنے کے بعد چھوڑ دیا، مقامی ذرائع کے مطابق شہرِ ہنگو کے مختلف علاقوں میں مسلسل پولیس کی طرف سے شیعہ نوجوانوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بعض اطلاعات کے مطابق ہنگو میں محرم الحرام سے قبل مختلف علاقوں میں پولیس شیعہ نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر رہی ہے اور تھانہ لے جا کر مختلف قسم کے سوالات پوچھے جارہے ہیں جس کا مقصد شیعہ نوجوانوں کو ذہنی طور پر پریشان کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 117281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش