QR CodeQR Code

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ملتان میں پاکستان پائندہ باد کانفرنس

26 Nov 2011 14:20

اسلام ٹائمز:کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان کی مخالفت کرنے والے آج پاکستان پر قابض ہیں جو مُلک کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملتان آرٹس کونسل میں پاکستان پائندہ باد کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس کی صدارت نظریہ پاکستان ٹرسٹ  کے چیئرمین ڈاکٹر رفیق احمد نے کی، کانفرنس سے سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، سینیٹر محمد علی دُرانی، نوابزادہ منصور علی خان، حمید رضا صدیقی، مختار احمد، سعید قریشی، بیگم مجیدہ وائیں، حافظ اقبال خاکوانی نے خطاب کیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کل جو لوگ تحریک پاکستان کے مخالف تھے آج وہ لوگ پاکستان پر قابض ہیں جو کہ مُلک کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں، پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کو حکمرانوں نے چند ڈالروں کے عوض بیچ ڈالا ہے، پاکستان کے قیام میں ہزاروں شہیدوں کا خون شامل ہے ان شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، مقررین نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کے حقوق غصب کیے گئے ہیں، جنوبی پنجاب آج بھی پسماندگی کا شکار ہے، علیحدہ صوبہ جنوبی پنجاب کی عوام کا حق ہے۔


خبر کا کوڈ: 117290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/117290/نظریہ-پاکستان-ٹرسٹ-کے-زیراہتمام-ملتان-میں-پائندہ-باد-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org