0
Saturday 26 Nov 2011 16:52

فوجی بغاوت کا خطرہ ہے نہ ہی جوڈیشل بغاوت کا، نیٹو حملہ پر جلد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، گیلانی

فوجی بغاوت کا خطرہ ہے نہ ہی جوڈیشل بغاوت کا، نیٹو حملہ پر جلد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، گیلانی
اسلام ٹائم۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں فوجی بغاوت کا امکان ہے نا ہی جوڈیشل بغاوت کا، فوج اور عدلیہ سمیت تمام ادارے جمہوریت کے حق میں ہیں۔ ملتان میں اپنے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ این آر او فیصلہ پر نظرثانی کی اپیل ہمار حق تھا، اب بھی عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بحالی میں ہم نے کرار ادا کیا، ان کی نیتوں پر شک نہ کیا جائے۔ سیاسی جماعتوں کے پاس ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہیں اتارنا چاہتا۔ نا فوجی بغاوت کا امکان ہے اور نا ہی جوڈیشل بغاوت کا۔ عدلیہ سمیت تمام ادارے جمہوریت کے حق میں ہیں۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نیٹو حملہ ناقابل برداشت ہے اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اسی وجہ سے دورہ مختصر کر کے اسلام آباد جا رہا ہوں۔
ملتان میں اپنے بیٹے موسیٰ گیلانی کے ولیمے کے دوران اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے کے حوالے سے جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ میاں نواز کی جانب سے سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جوڈیشل یا ملڑی کو کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سارے ادرے جمہوریت پسند ہیں۔ حکومت کو مسائل کا سامنا ہے اور ہم مقابلہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ این آر او کی نظرثانی کی درخواست دینا ہمارا جمہوری حق ہے۔ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے کام کیا۔ سیاسی جماعتوں اگر ہماری مینڈیٹ کا احترام نہیں کریں گی تو ہم بھی نہیں کرے گے۔ 
خبر کا کوڈ : 117335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش