QR CodeQR Code

محرم الحرام میں دہشت گردی کا خدشہ، سیکوریٹی ہائی الرٹ

26 Nov 2011 16:56

اسلام ٹائمز:ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اس مرتبہ بھی محرم کے دوران 30 سے زائد مقامات کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے جن میں ملیر، قصبہ کالونی، نشتر پارک، انچولی، شاہ خراسان، گلبرگ، سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملکی سلامتی پر مامور ایک حساس ادارے نے کراچی میں محرم کے دوران دہشت گردی کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے حساس ادارے نے وزارت داخلہ سندھ کو آگاہ کیا ہے کہ شہر قائد میں محرم میں 10 دنوں کے دوران سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اس مرتبہ بھی محرم کے دوران 30 سے زائد مقامات کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے جن میں ملیر، قصبہ کالونی، نشتر پارک، انچولی، شاہ خراسان، گلبرگ، سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے شہر قائد میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ارسال کیے جانے والے خط کے بعد وزارت داخلہ سندھ نے متعلقہ پولیس حکام کو سیکوریٹی کے سخت ترین اقدامات کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجالس کے مقامات کی سرچنگ اور وہاں آنے والے افراد کی بھی سخت جامہ تلاشی لی جائے گی، ذرائع کے مطابق اس بار 9 اور 10 محرم کو مرکزی جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے ایف سی کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی اور فوج کو الرٹ رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 117337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/117337/محرم-الحرام-میں-دہشت-گردی-کا-خدشہ-سیکوریٹی-ہائی-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org