QR CodeQR Code

محرم الحرام اتفاق و اتحاد کا مہینہ ہے، آئی ایس او پشاور ڈویژن

27 Nov 2011 01:13

اسلام ٹائمز:جامعہ شہید علامہ عارف حسینی میں منعقد ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کیا جائے، تاکہ دشمنوں کے ناکام عزائم اور گھناؤنی سازشیں کامیاب نہ ہو سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کا اجلاس ڈویژنل صدر ثاقب بنگش کی زیر صدارت جامعہ شہید علامہ عارف حسینی میں منعقد ہوا، جس میں کابینہ اور کوہاٹ ریجن سمیت تمام یونٹس کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں محرم الحرام کے پروگرامات اور سکیورٹی کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈویژنل صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام میں یاد کربلا کو اسلامی وحدت و یگانگت کے فروغ کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کیا جائے، تاکہ دشمنوں کے ناکام عزائم اور گھناؤنی سازشیں کامیاب نہ ہو سکیں، محرم کسی کو تکلیف دینے کا نام نہیں، بلکہ اتفاق و اتحاد کا مہینہ ہے، محرم تحریکِ کربلا اور امام حسین کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے اور یہ احساس دلاتا ہے کہ موجودہ حالات میں ایک بار پھر یزید وقت کے خلاف کربلا کو برپا کرنا ہی دین اسلام اور وطن عزیز کی بقاء کا واحد راستہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 117454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/117454/محرم-الحرام-اتفاق-اتحاد-کا-مہینہ-ہے-آئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org