0
Sunday 27 Nov 2011 00:17

حکمران امریکہ اور اس کے گماشتوں کو ملک سے نکال باہر کریں، علامہ راجہ ناصر عباس

حکمران امریکہ اور اس کے گماشتوں کو ملک سے نکال باہر کریں، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور دیگر قائدین نے پاکستانی افواج پر امریکی حملہ کو ملکی سالمیت و استحکام پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرزمین وطن پر ہونے والی اس جارحیت کے خلاف پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ امریکہ اور اس کے گماشتوں کو ملک سے نکال باہر کریں، ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل سے جاری ہونے والی پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ یہ بات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے کہ پاکستانی فوجی امریکہ کی خاطر بھی جام شہادت نوش کریں اور امریکہ کے ہاتھوں بھی شہید ہوں، انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے غیور عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اس لیے حکمرانوں کو عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے امریکہ سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنا ہوں گے۔

خبر کا کوڈ : 117490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش