QR CodeQR Code

دنیا کے دیگر خطوں کی طرح فاٹا میں بھی محرم عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

27 Nov 2011 01:58

اسلام ٹائمز: یہ امام حسینؑ کی عزاداری کا معجزہ ہے کہ ذکر سید الشہداء علیہ السلام پاک افغان بارڈر پر واقع قبائلی علاقہ جات فاٹا میں بھی بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا کے دیگر خطوں کی طرح قبائلی علاقہ جات فاٹا میں بھی
محرم عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں بشمول صدر مقام پاراچنار کے علاوہ اورکزئی ایجنسی کطوری و بنگش اہلکارے صدر مقام کلایہ و دیگر قبائلی علاقوں میں موجود سکیورٹی فورسز ایف سی کے طوری و بنگش اہلکار اپنے متعلقہ اداروں میں ذکر و عزاداری سیدالشہدا حضرت امام حسینؑ کا اہتمام کرتے ہیں۔ یہ امام حسینؑ کی عزاداری کا معجزہ ہے کہ ذکر سید الشہداء علیہ السلام پاک افغان بارڈر پر واقع قبائلی علاقہ جات فاٹا میں بھی بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ پاراچنار میں عزاداری کے نکلنے والے جلوس کا شمار دنیا اور پاکستان کی سطح پر بڑے جلوسوں میں ہوتا ہے، جس میں بیک وقت ہزاروں عزاداران شرکت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 117508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/117508/دنیا-کے-دیگر-خطوں-کی-طرح-فاٹا-میں-بھی-محرم-عقیدت-احترام-سے-منایا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org