QR CodeQR Code

اہلکاروں کو ذبح کرنیوالا اہم شدت پسند کمانڈر شیر محمد قصاب زخمی حالت میں گرفتار،میڈیا سینٹر

16 Sep 2009 12:52

سوات کے علاقے چارباغ میں سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث اہم شدت پسند کمانڈر شیر محمد المعروف قصاب کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوات میڈیا سینٹر کے مطابق شیر محمد قصاب کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ شیر محمد قصاب کے


سوات:سوات کے علاقے چارباغ میں سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث اہم شدت پسند کمانڈر شیر محمد المعروف قصاب کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوات میڈیا سینٹر کے مطابق شیر محمد قصاب کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ شیر محمد قصاب کے تین بیٹوں کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔واضح رہے کہ شر پسند شیر محمد قصاب کے خاندان کے باقی افراد بھی کچھ روز قبل اپنے آپ کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر چکے ہیں جبکہ علاقائی لوگوں نے اس کارروائی کو علاقے کی سلامتی اور امن کے حوالے سے انتہائی اہم اقدام قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 11751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11751/اہلکاروں-کو-ذبح-کرنیوالا-اہم-شدت-پسند-کمانڈر-شیر-محمد-قصاب-زخمی-حالت-میں-گرفتار-میڈیا-سینٹر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org