QR CodeQR Code

غزہ جنگ:آزادانہ تحقیقات ناقابل قبول ہے،اسرائیل

16 Sep 2009 13:29

اسرائیل نے غزہ جنگ میں جنگی جرائم کی بین الاقوامی آزادانہ تحقیقات کو ناقابل قبول قرار دیدیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کمیشن کی رپورٹ کیخلاف بڑے پیمانے پر سفارتی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی


تل ابیب:اسرائیل نے غزہ جنگ میں جنگی جرائم کی بین الاقوامی آزادانہ تحقیقات کو ناقابل قبول قرار دیدیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کمیشن کی رپورٹ کیخلاف بڑے پیمانے پر سفارتی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کی تحقیقات اسرائیلی فوج خود کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اگر کوئی جنگی جرائم کا معاملہ سامنے آیا تو آزاد عدلیہ اس سے نمٹے گی۔اسرائیل اقوام متحدہ کیجانب سے سفارش کردہ آزاد تحقیقات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے کمیشن نے غزہ جنگ میں اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کی سفارش کی تھی۔



خبر کا کوڈ: 11753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11753/غزہ-جنگ-آزادانہ-تحقیقات-ناقابل-قبول-ہے-اسرائیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org