QR CodeQR Code

امریکہ پاکستان کا دوست نہیں، نیٹو سپلائی چند دن بند رکھنے سے سیدھا ہو جائے گا، حمید گل

27 Nov 2011 10:31

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کا دوست نہیں ہے وہ ہمارے ایٹمی اثاثوں کے در پے ہے، پاکستان کو ذلیل و رسوا کر کے پاکستان کو کمبوڈیا بنانا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز عسکری تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے نیٹو فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کا دوست نہیں ہے وہ ہمارے ایٹمی اثاثوں کے در پے ہے، پاکستان کو ذلیل و رسوا کر کے پاکستان کو کمبوڈیا بنانا چاہتا ہے، مگر پاکستانی فوج اور عوام پاکستان کو کمبوڈیا نہیں بننے دیں گے۔ حکمران اور عوام صرف نیٹو سپلائی بند کر دیں، امریکہ چند دنوں میں سیدھا ہو جائے گا۔ میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے حمید گل نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے نکلنے کے لئے بہانے تلاش کر رہا ہے، اسے کوئی راستہ نہیں مل رہا۔ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ امریکہ افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے۔ بھارت کو تجارت کے لئے پسندیدہ ملک قرار دینے کے فیصلے کو سردست معطل کر کے واہگہ بارڈر بند کر دینا ہو گا۔ اسی طرح ملک کے دانشوروں کو ”امن کی آشا“ کی رٹ چھوڑنی پڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 117584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/117584/امریکہ-پاکستان-کا-دوست-نہیں-نیٹو-سپلائی-چند-دن-بند-رکھنے-سے-سیدھا-ہو-جائے-گا-حمید-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org