0
Sunday 27 Nov 2011 11:16

نیٹو حملہ،پاکستان کے جوابی اقدامات پر امریکہ کا رویہ نرم، ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

نیٹو حملہ،پاکستان کے جوابی اقدامات پر امریکہ کا رویہ نرم، ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو کی بمباری کے بعد پاکستان نے سخت جوابی اقدامات کر ڈالے ہیں۔ اس بار امریکا نے خلاف توقع نرم رویہ اپنا لیا اور فوری ہی واقعے پر اظہار افسوس کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی نے آرمی چیف جنرل کیانی سے رابطہ بھی کیا ہے۔ مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر نیٹو کی بمباری پر دونوں امریکی حکام نے اپنے ہم منصبوں سے رابطہ کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرتے رہیں گے اور ایسے واقعات تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ واقعے پر افسوس ہے اور اس کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ امریکی وزرائے خارجہ و دفاع نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات بہت اہم ہیں اور نیٹو کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق نیٹو افواج کی طرف سے مہمند ایجنسی میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے اور چوبیس فوجیوں کو شہید کرنے کے بعد امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا اور وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے مشترکہ بیان میں مہمند ایجنسی میں نیٹو کے حملے پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، دونوں وزراء کا کہنا تھا کہ نیٹو پر اس واقعے کی فوری تحقیقات کیلئے زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 117599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش