0
Sunday 27 Nov 2011 22:01

پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکہ کو اعتراض کا اختیار نہیں، جاوید ہاشمی

پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکہ کو اعتراض کا اختیار نہیں، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔ امریکہ کون ہے جو پاک ایران گیس پائپ لائن پر اعتراض کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران امریکہ کے ہاتھوں بک چکے ہیں اور امریکی ایجنڈے پر ملکی سلامتی کے خلاف فیصلے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے، دونوں ممالک کے عوام صدیوں پرانے مضبوط ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، لیکن امریکہ بہادر ہمیں ڈیکٹیٹ کروانے کی کوشش کر رہا ہے کہ ہم اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایران کی بجائے ترکمانستان سے گیس حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو سوچنا چاہیئے کہ امریکہ انہیں ایران سے گیس لینے سے کیوں روکتا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو کی جماعت نہیں رہی اس پر زرداری ٹولے نے قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر جاگیرداروں کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے یہ جمہوری ادارہ اپنا صحیح کردار ادا نہیں کر رہا، اور عوامی فیصلے نہیں ہونے دیئے جا رہے۔ مسلم لیگ ن کے سنییر رہنما نے کہا کہ حکمرانوں نے لوگوں کو بنیادی ضروریات کے حصول جیسے مسائل میں الجھا دیا ہے۔ لوگوں کو بیروزگاری اور غربت نے گھیر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 117787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش