0
Thursday 17 Sep 2009 10:51

ایٹمی طاقت ہیں،دھمکیاں برداشت نہیں کرینگے،ایران

ایٹمی طاقت ہیں،دھمکیاں برداشت نہیں کرینگے،ایران
تہران:ایران نے کہا ہے کہ وہ ایک ایٹمی طاقت ہے اور جوہری تنازع کے حل کے لئے پیش کردہ پیکیج پر مذاکرات کے دوران بین الاقوامی طاقتوں کی دھمکیاں ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔یہ بات صدر محمود احمدی نژاد کے مشیر علی اکبر جوان فکر نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی اکبر نے کہا کہ ایران بطور ایٹمی طاقت تہران،واشنگٹن اور مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لئے اقدام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران یا بعد میں بین الاقوامی طاقتوں کی جانب سے کسی قسم کی دھمکیاں  برداشت نہیں کی جائیں گی، ایران بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے تحت مذاکرات کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ملک تسلیم کرنا ہو گا اور یکم اکتوبر کو ایٹمی طاقت تصور کر کے مذاکرات کرنا ہوں گے۔


خبر کا کوڈ : 11788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش