0
Monday 28 Nov 2011 15:20

پاکستانی چوکیوں پر نیٹو افواج کے بزدلانہ شب خون کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پیر محمد امین الحسنات

پاکستانی چوکیوں پر نیٹو افواج کے بزدلانہ شب خون کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پیر محمد امین الحسنات
اسلام ٹائمز۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی چوکیوں پر نیٹو افواج کے بزدلانہ شب خون کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان افواج کے ساتھ ملک میں جمہوریت کے قیام اور تسلسل کے حوالے سے ہزار اختلافات ہیں لیکن ہم ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وہ یہاں اسلام آباد میں شریعت کورٹ کے سابق جج پیر محمد کرم شاہ الازہری کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کئے گئے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔
 پیر امین الحسنات شاہ نے بیرونی جارحیت کی بھرپور انداز میں مذمت کی اور کہا کہ ہم ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ بیرونی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے خفیہ معاہدوں کو منظر عام پر لاتے ہوئے ان سے باہر نکل آئے۔ سیمینار سے چیف کمشنر اسلام آباد طارق محمود پیر زادہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ملک میں قائم کردہ ان کے تعلیمی اداروں کو ملکی ترقی میں اہم سنگ میل قرار دیا۔ 
سیمینار سے معروف صحافی اور کالم نگار ارشاد احمد عارف، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے ڈین ڈاکٹر محمد ضیاءالحق، شیخ زید اسلامک سینٹر کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس، مصری سفارت خانہ کے پریس کونسلر احمد عبدالعظیم اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر محمد اشرف گجر نے بھی خطاب کیا۔ 

خبر کا کوڈ : 117883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش