0
Monday 28 Nov 2011 18:38

نیٹو حملہ کے بعد پاکستان نے امریکہ کو دی گئی مراعات پر نظرثانی شروع کر دی

نیٹو حملہ کے بعد پاکستان نے امریکہ کو دی گئی مراعات پر نظرثانی شروع کر دی
اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے نیٹو حملہ پر معذرت کو امریکی قیادت کی معذرت سے مشروط اور امریکہ کو دی گئی مراعات پر نظرثانی شروع کر دی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکہ سے تعلقات خودمختاری اور مساوات کی بنیاد پر ہونے چاہئے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے محتاج نہیں لیکن علاقائی صورتحال کی وجہ سے امریکہ ہمارا محتاج ضرور ہے، جب کہ افغانستان پر فوج کشی کا اتنا نقصان امریکہ کا نہیں،جتنا پاکستان کا ہوا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے تصادم نہیں چاہتے لیکن اپنی سر زمین پر کوئی جارحانہ اقدام کو برادشت نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حاکمیت اعلی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور نیٹو واقعہ حاکمیت اعلی کی خلاف ورزی تھا جس کو کسی طور بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ نیٹو فورسزکی حملوں میں 24 فوجی افسر اور اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں اور حکومت پر عوامی وسیاسی حلقوں کا شدید دباؤ تھا کہ امریکہ سے تعلقات پر نظرثانی کی جائے جس کے بعد حکومت نے فیصلہ کن اقدام کرنے کا عزم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 118137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش