0
Tuesday 29 Nov 2011 00:27

عزاداری کی اجازت نہ ملنے پر سنٹرل جیل پشاور میں قیدی سراپا احتجاج، 2دن سے بھوک ہڑتال جاری

عزاداری کی اجازت نہ ملنے پر سنٹرل جیل پشاور میں قیدی سراپا احتجاج، 2دن سے بھوک ہڑتال جاری
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل پشاور میں محرم الحرام منانے کی اجازت نہ ملنے پر اہل سنت بریلوی و اہل تشیع سے وابستہ درجنوں قیدی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں جبکہ کئی قیدیوں نے بطور احتجاج یکم محرم سے تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہر سال ملک کی دیگر جیلوں کی طرح پشاور سنٹرل جیل میں بھی قیدیوں کو جیل کے اندر مخصوص مقام پر مشترکہ عزاداری کی اجازت تھی، تاہم اس سال جیل انتظامیہ کی طرف سے اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔ جس پر اہلسنت بریلوی اور اہل تشیع سے وابستہ درجنوں قیدی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اہل سنت بریلوی اور اہل تشیع سے وابستہ قیدیوں نے جیل کی انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دراصل پشاور کی جیل انتظامیہ کالعدم تنظیموں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کی ایما پر یہ سب کچھ کر رہی ہے کیونکہ سنٹرل جیل پشاور کالعدم تنظیموں کی ٹریننگ کیمپ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ جس میں کالعدم تنظیموں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کھلم کھلا عام قیدیوں کو اہل سنت بریلوی اور اہل تشیع مسلمانوں اور مساجد و امام بارگاہوں پر خودکش حملوں کی ترغیب و جہادی لیکچر دیتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کونسا انصاف ہے کہ نواسہ رسول ص سید الشہداء کے امن پر مبنی پیغام، ذکر اور عزاداری پر تو پابندی ہے لیکن معصوم لوگوں،مساجد اور امام بارگاہوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کھلم کھلا آزادی سے جیل میں اپنے عقائد اور نظریات کا پرچار کر رہے ہیں، اس سے ملک میں خاک دہشتگردی ختم ہو گی، جب جیل ہی میں دہشتگردوں کی اجارہ داری بن جائے اور جو انکا دل چاہے وہ کرتے پھریں۔ اسلئے جیل انتظامیہ اپنی روش تبدیل کریں وگرنہ آج سے تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 118214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش