QR CodeQR Code

کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے شیعہ لیکچرار کو شہید کر دیا گیا

29 Nov 2011 18:25

اسلام ٹائمز:گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پروفیسر دانش عباس بلوچستان یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے تھے، گھات میں بیٹھے دہشت گردوں نے اندھادھند فائرنگ کرکے شہید کر دیا


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بلوچستان یونیورسٹی کے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے لیکچرار کو شہید کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ منگل کی صبح بلوچستان یونیورسٹی کے لیکچرار دانش عباس اپنے گھر سے یونیورسٹی جا رہے تھے کہ پہلے سے ہی تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے۔ واقعہ کے بعد متعلقہ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال پہنچایا، جسے بعد ازاں علمدار روڈ پر واقع امام بارگاہ پہنچا دیا گیا۔ کوئٹہ میں شہید ہونیوالے لیکچرار کا تعلق گلگت سے ہے جن کی میت آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 118411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/118411/کوئٹہ-میں-بلوچستان-یونیورسٹی-کے-شیعہ-لیکچرار-کو-شہید-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org