0
Wednesday 30 Nov 2011 13:03

امریکا کی شمسی ایئربیس خالی کرنے کی تیاریاں، ڈرون آپریشن پر فرق نہیں پڑے گا

امریکا کی شمسی ایئربیس خالی کرنے کی تیاریاں، ڈرون آپریشن پر فرق نہیں پڑے گا
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شمسی ایئربیس خالی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ شمسی ایئر بیس خالی کرنے سے شدت پسندوں کیخلاف آپریشن پر اثر نہیں پڑے گا، خبر ایجنسی کے مطابق شمی ایئر بیس سے ڈرون حملوں کے لیے متبادل ایئر بیس کی تیاریاں کئی ماہ سے جاری تھیں۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا اس نازک صورتحال میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید خراب نہیں کرنا چاہتا۔
دیگر ذرائع کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے پاکستانی مطالبے کے بعد شمسی ایئربیس کو خالی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیٹو حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے مطالبے پر امریکا نے شمسی ایئربیس خالی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ رپورٹ کےمطابق اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے بعد شمسی ایئر پورٹ پر امریکی سرگرمیاں محدود کر دی گئی تھیں۔ امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی چوکی پر نیٹو کے حالیہ حملے کے بعد پاکستانی حکام نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور شمسی ایئر بیس خالی کرانے کے حوالے سے غیر لچک دار موقف اپنایا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا شمسی ایئرپورٹ سے انخلا کے باوجود ڈرون آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ افغانستان سے شدت پسندوں کے خلاف ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 118634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش