QR CodeQR Code

ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر مالیاتی مشیر کا تقرر آئندہ دو سے تین روز میں کردیا جائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

30 Nov 2011 16:28

اسلام ٹائمز:وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ عدالتیں گیس سے متعلق حکم امتناعی دینے سے قبل حکومت کا موقف بھی سنیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حیسن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عدالتیں حکومت کا مؤقف سنے بغیر حکم امتناعی دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کو گیس کی سپلائی کل تک مزید بہتر ہو جائے گی، جبکہ کھاد کے دو کارخانوں کو کل سے گیس کی سپلائی منقطع کر دی جائے گی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ گیس ڈویلپمنٹ سرچارج اور ایل پی جی پر لیوی کا نفاذ صدر کے بلوں پر دستخطوں کے بعد کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر مالیاتی مشیر کا تقرر آئندہ دو سے تین روز میں کردیا جائے گا، وزیر پیٹرولیم نے راولپنڈی، اسلام آباد میں گیس پریشر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس این جی پی ایل کے ایم ڈی کو صورتحال بہتر کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز زیادہ ہیں وہاں گیس کے پریشر کا مسئلہ ہے، گیس کی فراہمی میں گھریلو صارفین پہلی ترجیح ہیں۔


خبر کا کوڈ: 118697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/118697/ایران-پاکستان-گیس-پائپ-لائن-پر-مالیاتی-مشیر-کا-تقرر-آئندہ-دو-سے-تین-روز-میں-کردیا-جائے-گا-ڈاکٹر-عاصم-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org