0
Wednesday 30 Nov 2011 17:56

یورپی یونین نے لاہور پولیس کو بم ڈسپوزل گاڑیاں فراہم کردیں

یورپی یونین نے لاہور پولیس کو بم ڈسپوزل گاڑیاں فراہم کردیں
اسلام ٹائمز۔ ملک میں قیام امن کے لئے حکومتی کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں حکومت نے یورپی یونین سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے پیش نظر لاہور کے ڈی آئی جی میجر مبشراللہ نے کہا کہ ہے کہ یورپی یونین نے لاہور پولیس کو 8 بم ڈسپوزل گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔ لاہور پولیس کو فراہم کی جانے والی بم ڈسپوزل گاڑیوں کی مالیت مجموعی طور پر 8 ملین یورو ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے دی جانے گاڑیوں میں جدید ربوٹ نصب ہے جو کسی بھی بم کو  ڈفیوز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈی آئی جی میجر مبشراللہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو گاڑیاں ملنے کے بعد فورس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی جب کہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل گاڑیوں کو ’’آپریٹ ‘‘کرنے کے لئے جوانوں کو 3 ہفتے کا خصوصی کورس کروایا جائے گا جس کے بعد وہ کنٹرول روم میں بیٹھ کر بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 118715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش