QR CodeQR Code

آئی اے ای اے میں اسرائیلی ایٹمی پروگرام کیخلاف قرار داد مذمت منظور

19 Sep 2009 12:04

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے مغربی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے 18 برس میں پہلی مرتبہ اسرائیل کے خلاف مذمت کی قرار داد منظور کی ہے جس میں اسرائیل کے ایٹمی پروگرام پر براہ راست تنقید کی گئی ہے ۔آئی اے ای اے کے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں پہلی مرتبہ


ویانا:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے مغربی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے 18 برس میں پہلی مرتبہ اسرائیل کے خلاف مذمت کی قرار داد منظور کی ہے جس میں اسرائیل کے ایٹمی پروگرام پر براہ راست تنقید کی گئی ہے ۔آئی اے ای اے کے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں پہلی مرتبہ اسرائیل کے خلاف قرارداد مذمت منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں اسرائیل کے ایٹمی پروگرام پر براہ راست تنقید کی گئی ہے۔قرارداد میں اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی ایٹمی ہتھیاروں کو مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی کے لئے خطرہ قرار دیا گیا۔ یہ قرار داد امریکا اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک کے لیے ایک دھچکا ہے جبکہ ایران نے قرارداد مذمت کی منظوری کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔اجلاس کے دوران کل 49 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے 45 اسرائیل کے خلاف تھے جبکہ 16 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔


خبر کا کوڈ: 11874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11874/آئی-اے-میں-اسرائیلی-ایٹمی-پروگرام-کیخلاف-قرار-مذمت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org