0
Wednesday 30 Nov 2011 20:24

مختلف مکاتب فکر کے 27 علماء و ذاکرین کے لاہور داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

مختلف مکاتب فکر کے 27 علماء و ذاکرین کے لاہور داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس چیف احمد رضا طاہر نے کہا ہے کہ ایسی شعلہ بیانی ناقابل برداشت ہے جس سے دوسروں کی دل آزاری ہوتی ہو، انہوں نے لاہور پولیس کو حکم دیا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے پیش نظر پنجاب حکومت کی طرف سے شعلہ بیان علماء کرام پر لگائی گئی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ سی سی پی او نے آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے 24 مختلف فقہ کے شعلہ بیان علماء کرام کی نومبر 26 سے 30 یوم کے لیے زبان بندی کر دی ہے جبکہ مختلف مکاتب فکر کے 27 علماء کرام و ذاکرین پر لاہور میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جن علماء و ذکراین پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں مولانا زبیر احمد ظہیر(اہلحدیث)، مولانا قاری ظفر اقبال رضوی(بریلوی)، مولانا محمد امجد خان(دیوبندی)، مولانا قاری محمد یونس انور(دیوبندی)، مولانا سیف الدین سیف (دیوبندی)، مولانا عبدالحی عابد(دیوبندی)، مولانا فضل الرحمن خان(اہلحدیث)، مولانا پیر سیف اللہ خالد(دیوبندی)، مولانا ابتسام الٰہی ظہیر(اہلحدیث)، ذاکر فریاد حسین(اہل تشیع)، مولانا محمداحمد مجاہد(دیوبندی)، مولانا محمد یونس آزاد(اہلحدیث)، ذاکرغلام رضا جھنڈوی(اہل تشیع)، مولانا محمد اجمل قادری(دیوبندی)، مفتی فضل احمد چشتی(بریلوی)، قاری شبیر احمد عثمانی(دیوبندی)، مولانا محمد اقبال چشتی(بریلوی)، مولانا مفتی عابد جلالی(بریلوی)، مولانا لطیف الرحمن(اہلحدیث)، سید ارشد حسین گردیزی(اہل تشیع)، قاری محمد جمیل(دیو بندی)، مولانا محب النبی(اہلحدیث)، نعیم اللہ فاروقی(اہلحدیث) اور مولانا رضائے مصطفی(اہلسنت) کی ایک ماہ کیلئے زبان بندی کی گئی ہے جبکہ مولانا محمد یوسف پسروری(اہلحدیث)، سید الیاس رضا رضوی(اہل تشیع)، مولانا عبدالستار تونسوی(دیوبندی)، مولانا محمد نواز بلوچ(دیوبندی)، مولانا قیصر عباس حیدری(اہل تشیع)، علامہ سید سبطین شیرازی(اہل تشیع)، مولانا محمد اکرم عابدی(دیوبندی)، علامہ پروفیسر سید ضمیر اختر نقوی(اہل تشیع)، مولانا عبدالرحمان ضیاء(دیوبندی)، مولانا عبدالمجید ندیم(دیوبندی)، مولانا محمد احمد لدھیانوی(دیو بندی )، مولانا غلام کبریا شاہ(دیوبندی)، مولانا عزیز الرحمن(دیوبندی)، مولانا محمد رفیق زید(دیوبندی)، قاری عبدالحفیظ(اہلحدیث)، مولانا عبداللہ نثار(اہلحدیث)، مولانا منظور احمد(اہلحدیث)، مولانا غضنفر عباس تونسوی(اہل تشیع)، مولانا محمد سعید اسد(اہل سنت بریلوی)، مولانا سید ذاکر حسین(اہل تشیع)، مولانا عبدالرشید جھنگوی(اہل سنت بریلوی)، مولانا محمد اشرف سیالوی(اہلسنت بریلوی)، مولانا محمد اشرف قادری(اہلسنت بریلوی)، سید رضا حسین رضوی(اہل تشیع)، مولانا محمد اشرف مشہدی(اہل تشیع)، مولانا الیاس گھمن (دیو بندی) اور مولانا عرفان مشہدی (اہل تشیع )کا ضلع لاہور میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 118762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش