0
Wednesday 30 Nov 2011 23:58

پشاور جیل انتظامیہ نے قیدیوں کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لئے عزاداری کی اجازت دے دی

پشاور جیل انتظامیہ نے قیدیوں کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لئے عزاداری کی اجازت دے دی
اسلام ٹائمز۔ قیدیوں کی حسینی جذبے سے سرشار تین روزہ بھوک ہڑتال اور اسلام ٹائمز کی خبر کا اثر، پشاور جیل انتظامیہ نے جیل کے اندر عزاداری کی اجازت دے دی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ہر سال جیل کے اندر باقاعدہ طور پر عزاداری کی اجازت دی جاتی تھی لیکن اس دفعہ کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کی سرپرستی کرنے والے متعصب جیل سپرٹینڈنٹ کی وجہ سے قیدیوں کو اجازت نہیں دی گئی لیکن آخر کار جیل انتظامیہ بالخصوص سپرٹینڈنٹ جیل نے یزیدیت پر مبنی اپنی ہٹ دھرمی کو حسینی جذبے کے سامنے شکست تسلیم کرکے عزاداری کے مشتاق قیدیوں کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لئے عزاداری کی باقاعدہ اجازت دے دی۔
جیل انتظامیہ بالخصوص سپرٹینڈنٹ جیل کے طالبان نواز رویے سے نہ صرف اہل تشیع بلکہ اہل سنت بریلوی بھی سراپا احتجاج ہیں انکا مؤقف ہے کہ دراصل پشاور جیل کی انتظامیہ کالعدم تنظیموں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کی ایما پر یہ سب کچھ کر رہی ہے کیونکہ سینٹرل جیل پشاور کالعدم تنظیموں کی ٹریننگ کیمپ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ جس میں کالعدم تنظیموں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کھلم کھلا عام قیدیوں کو اہل سنت بریلوی اور اہل تشیع مسلمانوں اور مساجد و امام بارگاہوں پر خودکش حملوں کی ترغیب و جہادی لیکچر دیتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کونسا انصاف ہے کہ نواسہ رسول ص سید الشہداء کے امن پر مبنی پیغام، ذکر اور عزاداری پر تو پابندی ہے لیکن معصوم لوگوں، مساجد اور امام بارگاہوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کھلم کھلا آزادی سے جیل میں اپنے عقائد اور نظریات کا پرچار کر رہے ہیں، اس سے ملک میں خاک دہشتگردی ختم ہو گی، جب جیل ہی میں دہشتگردوں کی اجارہ داری بن جائے اور جو انکا دل چاہے وہ کرتے پھریں۔
خبر کا کوڈ : 118828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش