0
Thursday 1 Dec 2011 00:20

شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری، سلیم الرحمٰن

شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری، سلیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے، ضمنی الیکشن میں شاہ محمود قریشی کو پتہ چل جائے گا کہ اُن کی پیپلزپارٹی کے بغیر کیا حیثیت ہے، ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے صدر اور ایڈوائزر گورنر پنجاب سلیم الرحمٰن میو نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بھاگنے والوں نے بلند و بانگ دعوے کیے ہیں لیکن ان کو ناکامی اور رُسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، جمہوریت کو لانے اور پروان چڑھانے کے لیے پیپلزپارٹی نے لاکھوں قربانیاں دی ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی شہادت اور لاکھوں قربانیوں کی وجہ سے آج مُلک میں جمہوریت باقی ہے، ہم جمہوریت کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 118834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش