0
Thursday 1 Dec 2011 00:25

پاک فوج کی جانب سے نیٹو فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی تردید

افغان سرحدی علاقے میں نیٹواورپاکستانی فوج کےدرمیان جھڑپ
پاک فوج کی جانب سے نیٹو فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی تردید
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ پاک فوج اور نیٹو کے درمیان افغان بارڈر پر آج فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا۔ دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے افغانستان میں اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل کارسٹن جیکب سن کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آج یہ واقعہ صوبہ پکتیکا کی سرحد کے قریب پیش آیا، جس میں پاک فوج اور نیٹو فوجیوں کے درمیان بھاری آرٹلری کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی تک تفصیلات نہیں ملی ہیں، تاہم معمول کے تعاون کی وجہ سے نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب پاک فوج نے نیٹو کے ساتھ جھڑپ کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
افغان سرحدی علاقے میں نیٹواورپاکستانی فوج کےدرمیان جھڑپ
امریکی اخبار کے مطابق پاکستان اور نیٹو فوج کے درمیان جھڑپ کا تازہ واقعہ پیش آیا ہے، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ افغانستان میں ایساف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل کارسٹین جیکب سن نے کہا ہے کہ تازہ جھڑپ افغانستان کے صوبے پکتیکا کے سرحدی علاقے میں ہوئی۔ جس میں بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔ جنرل جیکب سن کے مطابق تازہ جھڑپ کے بعد معاملے کے حل کیلئے معمول کے مطابق کمیونیکیشن کے ذرائع استعمال کیے گئے۔ان کے مطابق واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 118836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش