ٹانک:ٹانک میں بیت اللہ محسود گروپ کے مخالف گروپ حاجی ترکستان بیٹنی نے پانچ سو ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، امن کمیٹی کے سربراہ حاجی ترکستان نے تحریک ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی خان،ای آر ٹانک اور اور جنوبی وزیرستان میں حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے بیت اللہ محسود کے خلاف مسلح امن فورس قائم کی تھی۔ ٹانک میں اے ار وائی نیوز سے گفتگو میں حاجی ترکستان محسود نے کہا کہ مزید پانچ ہزار ساتھی ہتھیار ڈالیں گے۔